بھرت پور کے ڈیگ قصبہ کی سب جیل میں اتوار کے روز اچانک کورونا معاملوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ جیل میں تقریبا 95 قیدی کورونا مثبت پائے گئے۔ تمام مثبت مریضوں کو دیر رات ڈسٹرکٹ آر بی ایم ہسپتال اور ویمن پولیٹیکنک کالج منتقل کردیا گیا۔ جن میں سے 18 کورونا مثبت قیدیوں کی حالت زیادہ خراب تھی ، انہیں ڈسٹرکٹ آر بی ایم اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ باقی کے مثبت مریضوں کو ویمن پولیٹیکنک میں تعمیر کیے گئے کوڈ کیئر سنٹر میں داخل کیا گیا۔ انتظامیہ کے ذریعہ یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کورونا انفیکشن کھانا بناتے وقت یا ساتھ کھانا کھانے کی وجہ سے پھیلا ہے۔
دراصل کچھ دن پہلے ہی ڈیگ کی سب جیل میں کچھ قیدی کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ جس کے بعد 200 قیدیوں کی کورونا جانچ کروائی گئی، لیکن جب اتوار کو یہ رپورٹ آئی تب اس میں تصدیق ہوئی کہ 95 قیدی کورونا مثبت ہیں۔
اس رپورٹ کے بعد ، جیل میں ہلچل مچ گئی اور جیل سپرنٹنڈنٹ کو تمام جانکاری دی گئی ۔جس کے بعد تمام کورونا مثبت مریضوں کو بھرت پور منتقل کردیا گیا دیر رات گئے تمام قیدیوں کو دو شفٹوں میں بھاری سیکورٹی کے دوران بھرتپور لایا گیا، لیکن اب ضلع آربی ایم اسپتال اور کوڈ کئیر سینیٹر کی سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے، کیونکہ پہلے بھی کورونا وارڈ سے قیدی فرار ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔