یہ لوگ کافی برسوں سے کوٹہ میں رہائش پذیر ہیں، گذشتہ روز ضلع کلکٹر اوم کسیرا اور ایڈیشنل کلکٹر آر ڈی مینا نے شہریت کے قانون کے تحت انہیں سرٹیفکیٹ دیئے ہیں۔
تمام شہریوں کو بھارت کی شہریت ملنے پر ان کا استقبال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے بھارت کی شہریت مانگی تھی۔ اسی لیے ان 8 افراد کو شہریت قانون کے تحت سرٹیفیکٹ دیئے گئے ہیں۔
شہریت حاصل کرنے والوں میں دیش گرو داس ولد بھیخ چند، ویگھا کماری چندرمل، سیوک دھرممن مل، کوشلیا بائی نانومل کے نام شامل ہیں۔
وہیں ضلع کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر نے سرٹیفیکٹ دے کر سبھی کا پھول ہار کیا اور شہریت ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی، شہریت پانے والے افراد نے بھی کلکٹر اور ایڈیشنل کلکٹر کا شکریہ ادا کیا۔