ETV Bharat / state

Seven Years Old Girl Raped by Minors : دو نابالغ بچوں کی سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی - پولیس سپرنٹنڈنٹ رام مورتی جوشی

ناگور میں ایک سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ پیش آیا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ جن بچوں نے اس کے ساتھ زبردستی کی، ان میں ایک بچے کی عمر سات سال بتائی جاری ہے۔ Seven years old Abodh girl raped by 2 minors in Nagaur Rajasthan

7-year-old Abodh girl raped by 2 minors in Nagaur
دو نابالغ بچوں کی سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
author img

By

Published : Jul 7, 2022, 6:16 PM IST

ناگور: راجستھان کے ضلع ناگور کے میرٹا روڈ تھانہ علاقے کے ایک گاؤں میں 6 دن قبل ایک سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔ الزام ہے کہ دو نابالغ بچوں نے کنویں پر لے جاکر بچی کے ساتھ زیادتی کی۔ ان میں ایک بچے کی عمر سات سال بتائی جارہی ہے۔ بچی کے میڈیکل چیک اپ کے بعد دونوں ملزمین کے خلاف پاکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ رام مورتی جوشی نے میرٹا روڈ پولیس اسٹیشن پہنچ کر واقعہ کی جانکاری لی۔

دو نابالغ بچوں کی سات سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

رپورٹ کے مطابق 4 جولائی کو جب بچی کی طبیعت خراب ہوئی تو اہلخانہ بچی کو لے کر میرٹا کے سرکاری ہسپتال پہنچے، جہاں بچی کو پیٹ درد کی دوا دی گئی۔ 5 جولائی کو بھی بچی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہوئی، تو بچی نے اپنے ساتھ ہوئی زیادتی کے بارے میں اپنے کے والد کو بتایا۔

متاثرہ کے والد کے مطابق بچی نے بتایا کہ 5 روز قبل پڑوس میں رہنے والے دو نابالغ ملزمین نے اسے بہلا پھسلا کر ایک کنویں پر لے گئے۔ وہیں، انہوں نے ایک چھپرے پر بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بچی چلائی تو لڑکوں نے اس کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو کچھ بتایا تو تیرے والدین کو چاقو سے مار دیں گے۔ دھمکی سے بچی ڈر گئی اور اس نے 5 دن کو کسی کو کچھ نہیں بتایا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ رام مورتی جوشی نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تفتیش ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میرٹا کو سونپی گئی ہے۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل کروا لیا ہے۔ ساتھ ہی نابالغ بچوں کی عمر کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ عمر کی تصدیق کے بعد تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Another Shootout Incident at Jagatdal in North 24 Pgs: جگتدل میں 24 گھنٹوں کے دوران شوٹ آؤٹ کا دوسرا واقعہ، ایک اور نوجوان کی جان گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.