تھانہ انچارج سریش کسواں نے آج بتایا کہ میڈیکل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پوچھ گچھ میں اسکے ذریعہ دی گئی معلومات کی بنیاد پر ایک اور میڈیکل اسٹور چلانے والے کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے جس نے غیرقانونی نشیلی گولیوں کی سپلائی کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر کل دیر رات بیرمانا گاوں کے نزدیک چک دو ڈی ڈبلیو ایم میں کالورام (40) کے گھر چھاپہ مارا گیا۔ گھر میں ٹراماڈول سالٹ کی نشیلی گولیوں سے بھرے کافی تعداد میں ڈبے برآمد ہوئے۔
ان ڈبوں میں پچاس ہزار گولیاں ملی ہیں جن کی قیمت تقریبا پانچ لاکھ بتائی جارہی ہے۔ اس میڈیکل اسٹور کا لائنس کسی اور کے نام سے ہے۔ ملزم میڈیکل اسٹور میں آر ایم پی ڈاکٹر کے طور پر لوگوں کا علاج بھی کرتا تھا۔