الور: راجستھان میں الور کے صدر تھانہ علاقہ کے چکانی میں ٹرک کی ٹکر میں بائک سوار سسر ساس اور بہو کی موت ہو گئی۔ تھانہ انچارج اجیت سنگھ نے بتایا کہ گرراج پرساد اپنی اہلیہ اور بہو کو الور اسپتال سے دکھا کر اپنے گھر بہادر پور پٹی لوٹ رہے تھے، راستے میں چکانی کے قریب پیچھے سے ایک ٹرک نے بائک کو ٹکر مار دی۔Road Accident In Alwar
حادثے میں دونوں خواتین کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سسر گرراج پرساد کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران دیر رات ان کی موت ہوگئی۔ جمعرات کو پولیس نے تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک کو قبضے میں لے لیا، اب پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Road Accident in Tamil Nadu تمل ناڈو میں وین اور آٹو کی ٹکر سے تین افراد ہلاک
یواین آئی