ETV Bharat / state

ادے پور: ڈیف اسکول میں 28 بچے کورونا سے متاثر

راجستھان کے ضلع ادے پور میں ایک ڈیف اسکول کے دو درجن سے زائد بچوں کو کورونا انفکشن ہونے سے محکمہ صحت میں افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔

ڈیف اسکول میں 28 بچے کورونا سے متاثر
ڈیف اسکول میں 28 بچے کورونا سے متاثر
author img

By

Published : Mar 5, 2021, 4:53 PM IST

کورونا کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران اسکول کے احاطے میں آئے اور مثبت اور منفی دونوں قسم کے بچوں کو علیٰحدہ کیا۔

ڈیف اسکول میں 28 بچے کورونا سے متاثر

ضلع انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ پورے علاقے کو سینیٹآئز کیا جا رہا ہے، تاکہ بیماری کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

وہیں، متاثرہ بچوں کا علاج جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ دنوں اسکول کیمپس کے ایک ٹیچر کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد بچے بھی جانچ میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

اسکول کے بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی رپورٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب کہ ملک میں کورونا کی ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.