ETV Bharat / state

ایران سے 275 بھارتی جودھ پور پہنچے - خصوصی طیارہ

ایران میں پھنسے بھارتیوں کی ایک اور کھیپ کو آج خصوصی طیارے کے ذریعہ جودھ پور لایا گیا ہے۔

275 بھارتی ایران سے جودھ پور لائے گئے
275 بھارتی ایران سے جودھ پور لائے گئے
author img

By

Published : Mar 29, 2020, 10:03 AM IST

ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے بعد ان تمام ہندوستانیوں کو آرمی علاقے میں تعمیر کئے گئے وینلنیس سینٹر بھیج گیا ہے۔

ایران سے آنے والے 275 بھارتیوں میں 133 خواتین اور 142 مرد ہیں، جبکہ دو نوزائیدہ بچوں کے علاوہ چار دیگر بچے بھی اس میں شامل ہیں۔

275 بھارتی ایران سے جودھ پور لائے گئے

یہاں یہ بات خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ چار دن قبل ایران سے بھارت لائے گئے 277 بھارتیوں کو جودھ پور کے آرمی کیمپ میں آئی سولیٹڈ کرنے کے بعد مسلسل ان کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اس سے قبل جیسلمیر میں 400 سے زائد بھارتی ایران سے لائے گئے تھے، جن کا صحت کے تعلق سے ٹیسٹ کے علاوہ ان پر نگرانی کی جا رہی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتیوں کو بھی 2 دن بعد جودھ پور لایا جاسکتا ہے۔

اتوار کی صبح ایران سے لائے گئے بھارتیوں کو دہلی سے جودھ پور منتقل کیا گیا، ان سب کو دو الگ الگ پروازوں میں جودھ پور لایا گیا۔

وہیں میڈیکل کالج کی ٹیم نے ایئر پورٹ پر صحت کی جانچ کی اور سامان کو جراثیم سے پاک کیا۔ آنے والے دنوں میں اسپین اور اٹلی سے لائے جانے والے بھارتیوں کو بھی جودھ پور میں آرمی کے ذریعہ تیار کردہ ہیلتھ سینٹر کے الگ الگ مراکز میں رکھا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.