ETV Bharat / state

Religion Conversion Case in Rajasthan راجستھان میں دلت خاندانوں نے بودھ مذہب اختیار کیا

باراں ضلع کے چھابڑا میں 250 دلت خاندانوں نے ہندو مذہب چھوڑ کر بودھ مذہب اختیار کرلیا، اس بات کی تصدیق بیروا مہاسبھا یووا مورچہ کے ضلع صدر بالمکند بیروا نے کی ہے۔

باراں میں 250 دلت خاندانوں نے بودھمذہب اختیار کیا
Etv Bharatباراں میں 250 دلت خاندانوں نے بودھ مذہب اختیار کیا
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 3:07 PM IST

راجستھان کے ضلع باراں کے چھبڑا علاقے کے بھولون گاؤں میں جمعہ کے روز 250 دلت خاندانوں نے ہندو مذہب کو ترک کرکے بدھ مذہب اختیار کرلیا، اس بات کی تصدیق بیروا مہاسبھا یوا مورچہ کے ضلع صدر بالمکند بیروا نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی دلت خاندانوں نے اپنے گھروں سے دیوی دیوتاؤں کی مورتیوں اور تصویروں کو بیتلی ندی میں وسرجن کردیا اور بدھ مذہب اختیار کرلیا۔

بال مکند بیروا نے بتایا کہ 5 اکتوبر کو راجندر اور رامہیت ایروال نے بھولون گاؤں میں ماں درگا کی آرتی کی تھی جس سے ناراض راہول شرما اور لال چند لودھا نے دونوں دلت نوجوانوں کی جم کر پٹائی کی۔ اس سلسلے میں دلت سماج کے لوگوں نے مقامی پولیس تھانے میں شکایت درج کرائی، لیکن ملزمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ بعد ازاں جمعہ کو دلت سماج کے لوگوں نے ایک ریلی نکالی اور بیتلی ندی پہنچ کر تمام دیوتاؤں کی مورتیوں کا وسرجن کردیا۔

بیروا یوا مہاسبھا کے صدر بالمکند بیروا نے کہا کہ اس معاملے کے بعد سے دلت خاندان کو مسلسل جان سے مارنے اور گاؤں سے بے دخل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو سب ڈویژن آفس پر زبردست مظاہرہ کیا جائے گا۔

ویڈیو

مزید پڑھیں:

وہیں اس معاملے کے حوالے سے ڈی ایس پی پوجا نگر نے کہا کہ شکایت کنندہ کی جانب سے پولس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں سرپنچ کے نمائندے کا نام نہیں لکھا گیا ہے۔ اس معاملے کو سیاسی تول دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.