راجستھان کے گورنر کلراج مشرا آج شام 4 بجے راج بھون میں اشوک گہلوت وزارت کے 11 کابینہ اور چار ریاستی وزراء کو حلف دلائیں گے۔ موجودہ کابینہ میں شامل ممتا بھوپیش، بھجن لال جاٹو اور تکارام جولی کو وزیر مملکت سے ترقی دے کر کابینہ وزیر بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کابینہ کے نئے وزراء میں ہیمارام چودھری، مہندر سنگھ مالویہ، رام لال جاٹ، مہیش جوشی، وشوندر سنگھ، رمیش مینا، گووند رام میگھوال اور شکنتلا راوت حلف لیں گے جب کہ وزرائے مملکت میں زاہدہ، برجیندر سنگھ اولا، راجندر گوڑھا اور مراری لال مینا حلف لیں گے۔
یو این آئی