ETV Bharat / state

اجمیر درگاہ میں 1480 کلو چاندی کا کٹگھرہ نصب

مشہور و معروف سلطان الہند کی بارگاہ اجمیر میں 1480 کلو چاندی سے آستانہ شریف میں کٹگھرے کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ خواجہ صاحب کے مزار مبارک کے چاروں طرف چاندی کے کٹگھرے لگا دیے گئے ہیں۔ اسی تعلق سے درگاہ شریف میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔

1480 kg silver wall erected at ajmer dargah
اجمیر درگاہ میں 1480 کلو چاندی کا کٹھگرہ لگایا گیا
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 10:08 PM IST

Updated : Nov 4, 2020, 10:38 PM IST

خدام خواجہ کی انجمن کے زیر اہتمام جلسہ اجراء کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اجمیر کے معروف اردو شاعر سید عمران خواجگانی نے نظامت کی اور انجمن سید زادگان کے صدر اور سیکریٹری نے دربارخواجہ کی عظمت بیان کی۔

دیکھیں ویڈیو

1636 عیسوی کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب آستانہ شریف کے کٹگھرے میں چاروں حصوں کو درگاہ کمیٹی اور انجمن سید زادگان کی رضامندی کے بعد ممبئی کے رشید ظافر تنبولی کو ڈیڑھ سو کلو چاندی سے ان کٹگھروں کو نئے طریقے سے بنا کر لگانے کی اجازت دی گئی۔

13 مارچ سے چاندی کے کٹگھروں کو بنانے کا آغاز ہوا، جسے آٹھ مہینے میں مکمل کیا گیا۔

اس میں لکڑی کے سات کاریگروں اور چاندی کے چودہ کاریگروں نے رات دن محنت کرکے 1480 کلو چاندی سے آستانہ شریف کے کٹگھرے مکمل کیے۔

1480 kg silver wall erected at ajmer dargah
اجمیر درگاہ میں 1480 کلو چاندی کا کٹھگرہ لگایا گیا

مزید پڑھیں:

حفاظ کرام کو جدید تعلیم سے آراستہ کرانے والا قابل قدر ادارہ

واضح رہے گی 1636عیسوی یعنی شاہ جہاں بادشاہ کی دور حکومت میں خواجہ صاحب کی مزار مبارک کے چاروں جانب چاندی کے کٹگھرے اور مسیری لگوائی گئی تھی، جو بے حد کمزور اور ضعیفی حالات میں تھی، جسے اب نئے سرے سے بدل کر 150 کلو نئی چاندی کے ساتھ 1480کلو چاندی میں مکمل کر آستانہ شریف میں لگا دیا گیا ہے۔

Last Updated : Nov 4, 2020, 10:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.