ریاست راجستھان میں کورونا مثبت مریضوں کے گراف میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پیر کی صبح ریاست میں 121 نئے مثبت واقعات درج ہوئے ہیں۔ جس کے بعد ریاست میں کل مثبت مریضوں کی تعداد 17 ہزار 392 ہوچکی ہے۔ پچھلے 12 گھنٹوں میں جودھ پور میں 2 اور کوٹہ میں 1 کورونا کے مثبت مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق پیر کی صبح اجمیر سے 3، باڑمیر سے 14، بھرت پور سے 18، بیکانیر سے 9، چتوڑ گڑھ سے 1، چورو سے 2، دھول پور سے 1، جے پور سے 31، جیسلمیر سے 1، جھنجھنو سے 3، کوٹہ سے 16، ناگور سے 12، پالی سے 3، راجسمند سے 3، سروہی سے 11 ، ادئے پور سے 10 اور دیگر ریاستوں سے ایک مثبت مریض سامنے آیا ہے۔
ریاست میں اب تک 8 لاکھ 214 افراد کے نمونے لینے کا کام کیا جا چکا ہے۔ جس میں 7 لاکھ 80 ہزار 247 نمونے منفی آئے ہیں اور 2575 افراد کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ اس کے علاوہ اب تک 13 ہزار 618 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 13326 مریضوں کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔
ریاست میں کورونا کے 3372 فعال واقعات ہیں۔ جس میں 4914 مہاجر شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان کے اب تک 109 دوسرے مثبت مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔