ریاست راجستھان میں بدھ کی صبح کورونا کے 102 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 9475 ہوگئی۔ نئے معاملوں میں سب سے زیادہ 28 معاملے جے پور سے سامنے آئے ہیں جس سے جے پور میں ان کی تعداد بڑھکر 2097 پہنچ گئی۔
اسی طرح بھرت پور میں 18، اجمیر اور ناگور میں 13-13، جھالاواڑ میں 10، کوٹہ اور راج سمند میں تین تین، کرولی سروہی میں دو دو نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ چرو اور دھول پور میں ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ریاست میں اب تک جودھ پور میں 1606، ادے پور میں 566، پالی میں 530، ڈونگر پور میں 368، اجمیر 350، سیکر 224، چتوڑ گڑھ 179، ٹونک 166، جالور 162، بھیلواڑا 153، جھنجو 143، بیکانیر 108، باڈمیر 102، بانس واڑا 85، جیسلمیر 74، دوسہ 59، ہنومان گڑھ 30، سوائی مادھو پور 20، باراں 42، پرتاپ گڑھ 14، گنگا نگر سات اور بوندی میں دو معاملے رپورٹ ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک سامنے آئے کورونا متاثرین میں 2712 تارکین وطن شامل ہیں۔ صبح کورونا سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ہے، لیکن ریاست میں اب تک 203 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ریاست میں اب تک چار لاکھ 40 ہزار 789نمونے جانچ کے لیے موصول ہوئے جن میں چار لاکھ 28 ہزار 471 کی رپورٹ منفی ملی ہے جبکہ 2843 کی رپورٹ آنی باقی ہیں۔ حالانکہ ریاست میں اب تک 6506 مریض ٹھیک بھی ہوچکے ہیں اور ان میں 5977 مریضوں کو ہسپتال سے چھٹی بھی دی جاچکی ہے۔ ریاست میں اب 2766 فعال مریض ہے۔