ETV Bharat / state

'ہندوؤں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کے لیے یوگ راج کو سبق سکھایا جائے'

بی جے پی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی وجہ سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے لیکن کانگریس حکومت نے ایسے سماج مخالف عناصر کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا

'ہندوؤں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کے لیے یوگ راج کو سبق سکھایا جائے'
'ہندوؤں کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کے لیے یوگ راج کو سبق سکھایا جائے'
author img

By

Published : Dec 6, 2020, 8:35 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پنجاب نے سابق کرکٹر یوگراج سنگھ کی ہندوؤں بالخصوص ہندو خواتین کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سبھاش شرما نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ 'یوگ راج نے فرقہ وارانہ جذبات مشتعل کرنے جیسا بے شرمی کا کام کیا ہے۔'

انہوں نے مطالبہ کیا کہ 'یوگراج کے خلاف مجرمانہ معاملہ درج کرکے انہیں فوراً سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔'

بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ 'یوگ راج نے کسانوں کے ایک مظاہرے کے دوران اپنے خطاب میں بدمعاشوں کی طرح برتاؤ کیا۔ ایسے میں انہیں سبق سکھایا جانا چاہیے۔'

انہوں نے ہندو مخالف طاقتوں کو سر اٹھانے کا موقع دینے کے لیے پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کی بھی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی وجہ سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا ہے لیکن کانگریس حکومت نے ایسے سماج مخالف عناصر کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا جس سے لگتا ہے کہ امریندر حکومت جان بوجھ کر سوچی سمجھی سازش کے تحت ہندو مخالف طاقتوں کو بڑھاوا دے رہی ہے اور ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.