ETV Bharat / state

VC Post on Sale: تمل ناڑو میں وائس چانسلر کا عہدہ 40-50 کروڑ میں فروخت کیا گیا، گورنر پنجاب

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 11:16 AM IST

ریاست پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت نے ریاسی حکومت پر وائس چانسلر کی تقرری میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے۔ Governor Punjab Banwari Lal Purohit on VC Posts

1
1

چندی گڑھ: ریاست پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت کا دعویٰ ہے کہ ’’تمل ناڑو میں وائس چانسلر کا عہدہ 40-50 کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا تھا۔‘‘ پروہت نے ان باتوں کا اظہار میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے ان باتوں کی سخت تردید کی جس میں ان پر ’’پنجاب میں یونیورسٹیوں کے کام میں مداخلت‘‘ کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پروہت کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر کی تقرری میں ان کا (ہی) کردار ہے۔VC Post on Sale says Punjab Governor

قبل ازیں پروہت نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان سے لدھیانہ کی پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ستبیر سنگھ گوسل کو وی سی عہدے سے ہٹائے جانے کو کہا تھا۔ کیونکہ انکے مطابق گول کو ’’غیر قانونی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔‘‘ اسی اثناء میں انہوں نے کہا: ’’میں ریاست تمل ناڑو میں چار سال تک گورنر رہا۔ وہاں برے حالات تھے۔ تمل ناڑو میں وائس چانسلر کا عہدہ 40-50 کروڑ روپے میں بیچا گیا۔‘‘ VC Post in Tamil Nadu sold for 40 – 50 Crore

پروہت نے دعویٰ کیا کہ ’’میں نے اپنے دور میں قانون کے مطابق تمل ناڑو میں یونیورسٹیوں کے 27 وائس چانسلر کی تقرری عمل میں لائی۔ انہیں (پنجاب حکومت) مجھ سے سیکھنا چاہیے کہ کام کیسے ہوتا ہے۔ مجھے تو یہ بھی نہیں معلوم کہ پنجاب میں کون قابل ہے اور کون قابل نہیں۔ مجھے تو فقط اس سے غرض ہے کہ تعلیم میں بہترے آئے۔‘‘ Purohit on VC posts

مزید پڑھیں: Bhagwant Mann meets Punjab Governor: بھگونت مان کی پنجاب کے گورنر سے ملاقات، حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ریاستی حکومت یونیورسٹیوں کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ پنجاب حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ گورنر یونیورسٹیوں کے کام میں مداخلت کر رہے ہیں۔ دراصل ریاستی حکومت یونیورسٹیوں کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہے جو وہ نہیں کر سکتی۔ حکومت نے وی سی کی توسیع کے لیے تین بار خط بھیجا۔ اگر گورنر کا (وی سی) تقرری میں کوئی کردار نہیں ہے تو پھر توسیع دینے میں ان کا کردار کیسے ہوسکتا ہے؟‘‘Punjab CM vs Punjab Governor

اے این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.