ETV Bharat / state

Punjab Police on High Alert: لدھیانہ، پنجاب میں ہائی الرٹ - پنجاب پولیس ہائی الرٹ

انٹیلی جنس اطلاع کی جانب سے حملوں کے اِن پُٹس موصول ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔threat of major attack in punjab police on high alert

لدھیانہ، پنجاب میں ہائی الرٹ
لدھیانہ، پنجاب میں ہائی الرٹ
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 2:24 PM IST

لدھیانہ: ملک دشمن عناصر کی جانب سے پنجاب کا ماحول خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم پنجاب پولیس ہر بار ان کے ارادوں کو ناکام بنا رہی ہے۔ چند ماہ قبل انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاع دی گئی تھی کہ پنجاب میں سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنز کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، حالانکہ اس کے بعد تھانوں کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارتوں کی سیکورتی بھی بڑھا دی گئی تھی، تاہم اب ایک بار پھر انٹیلی جنس اداروں نے پنجاب پولیس کو ہوشیار رہنے کو کہا گیا ہے۔Ludhiana Police on High Alert

انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ’’بہت سے ملک دشمن لوگ پولیس اسٹیشن یا دیگر سرکاری عمارتوں پر حملہ کر سکتے ہیں۔‘‘ جس کے بعد حملوں کے خطرات کا اندیشہ بڑھ گیا ہے اس لیے پنجاب پولیس پوری طرح الرٹ ہو گئی ہے۔ کمشنر آف پولیس نے تمام سینئر افسران اور پولیس اسٹیشنز کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کیے ہیں تاکہ تھانے کے اندر اور باہر سیکورٹی کو یقینی بنایا جاسکے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر سے باہر کے تھانوں یا ہائی وے پر واقع تھانوں میں زیادہ چوکسی رکھنے کو کہا گیا ہے کیونکہ ایسے تھانوں یا عمارتوں پر حملہ کرکے فرار ہونا آسان ہوتا ہے۔ اس لیے ہائی وے پر موجود تھانوں کی سیکورٹی میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے۔ پولیس نے شہر میں بھی سیکورتی سخت کر دی ہے۔

لدھیانہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔ جگہ جگہ ناکے قائم کرکے گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی سی پی وریندر سنگھ برار نے کہا کہ ’’یہ احکامات نہ صرف لدھیانہ کمشنریٹ کے لیے آئے ہیں بلکہ پورے پنجاب کے پولیس اسٹیشنوں اور سرکاری عمارتوں کے لیے بھی صادر ہوئے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انٹیلی جنس ان پٹس کے بعد سیکورتی کا جائزہ لینا لازمی ہے۔ سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے احکامات پہلے ہی جاری کیے گئے ہیں۔ اب ایک بار پھر پولیس کو مکمل چوکس رہنے کو کہا گیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: نوئیڈا: دہلی سے ملحقہ علاقوں میں ہائی الرٹ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.