ETV Bharat / state

پنجاب کانگریس میں دراڑ

پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ اور ان کے کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان ٹھن گئی ہے۔

پنجاب کانگریس میں دراڑ
author img

By

Published : Jun 6, 2019, 7:59 PM IST

Updated : Jun 6, 2019, 8:08 PM IST

وزیر اعلی امریندر سنگھ سے ناراض نوجوت سنگھ سدھو نے کابینی اجلاس میں حصہ نہیں لیا۔ عام انتخابات کے بعد یہ پنجاب کانگریس کی پہلی میٹنگ تھی۔

سدھو کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج کی ذمہ داری سب کی ہے لیکن صرف ان کے محکمہ کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔

سدھو نے یہ بھی کہا کہ 'میرے ساتھ اس طرح کا برتاو نہیں کیا جانا چاہیے میں ہمیشہ سے اپنے کام کے تئیں اور پنجاب کے لوگوں کے لیے ذمہ داری کا احساس رکھتا ہوں'۔

سدھو اس سے قبل بھی کہہ چکے ہیں کہ کچھ لوگ انہیں پارٹی سے باہر نکالنا چاہتے ہیں اس لیے ریاست میں کانگریس کے خراب مظاہرے کے لیے انہیں ذمہ دار ٹہرایا جارہا ہے۔

اس سے پہلے بھی وزیراعلی امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ وزیر کے طور پر سدھو کو اور مستحکم ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ اپنی ہی وزارت نہیں سنبھال پارہے ہیں۔
واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو ریاستی وزیر برائے ثقافت و سیاحت ہیں۔

انھوں نے اپنی وزارت کے دفاع میں کہا تھا کہ امریندر سنگھ حکومت کے کسی اور وزیر نے اتنی شفافیت کے ساتھ کام نہیں کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jun 6, 2019, 8:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.