گذشتہ روز شہناز گل کے والد سنتوکھ سنگھ سکھ کے خلاف جنسی زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرنے سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک مقامی چینل سے گفتگو میں ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جس سے وہ خود کو بے قصور ثابت کر دیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سکھ جو پنجاب میں سیاستداں ہیں، انہوں نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو بتایا کہ وہ واقعے کے دن اپنا سارا وقت اپنے گھر پر گزار رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس مکان کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے جو سچائی کو ثابت کر دے گا۔
انہوں نے واقعے کے بعد دھمکی دینے کے الزامات کی بھی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ ثابت ہوگا کہ وہ بے قصور ہیں۔ ساتھ ہی روہی بریج، جس علاقے میں یہ واقعہ ہوا ہے، وہاں بھی سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں۔
جمعرات کے روز سنتوکھ سنگھ سکھ کے خلاف جنسی زیادتی کے الزامات کی رپورٹس آئی، ساتھ ہی یہ بھی پتہ چلا کہ امرتسر کے پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
19 مئی کو درج کی گئی ایف آئی آر میں ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 (زبردستی ایک عورت سے زیادتی) اور 506 (مجرمانہ دھمکی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ شہناز گل 'بگ باس 13' میں بطور مقابلہ کے طور پر اس شو میں آئی تھیں اور انہوں نے رئیلٹی شو میں کافی شہرت حاصل کی تھی۔ شو کے دوران فیملی اسپیشل کے دوران شہناز کے والد نے بھی ایک ایپیسوڈ کے لیے بگ باس میں شرکت کی تھی۔