شہید سوربھ کالیا کی پیدائش پنجاب کے امرتسر میں 1976 کو ہوئی تھی۔ ان کا فوج میں انتخاب این ڈی اے کے امتحان پاس کرنے کے بعد ہوا تھا۔ ٹرینگ کے بعد 12 دسمبر 1998 کو بھارتی فوج میں 4 جاٹ ریجیمنٹ میں کمیشن ملا۔ کچھ دنوں بعد جاٹ ریجیمنٹ سینٹر بریلی میں تعیناتی کے بعد ان کی پوسٹنگ کرگل سیکٹر میں ہوئی۔
کرگل وجے کو 20 سال پورے ہو گئے ہیں ۔کرگل کے پہلے شہید لیفٹیننٹ سوربھ کالیا کی ماں رندھے گلے اور آنکھوں میں تیرتی ہوئی آنسوؤں کے ساتھ بیٹے کی یادوں کو بیان کرتے ہوئے کہا 'کیپٹن ابھینندن کو پاکستانی فوج کے قبضے سے چھڑانے کے لئے جس طرح کی کاروائی مودی سرکار نے کی تھی ایسی ہی کاروائی سرکار اب شہید کالیا اور انکے ساتھیوں کو انصاف دلانے کے لئے کرے'۔
26 جلائی کو کرگل وجے دیوس کو 20 سال پورے ہو جائیں گے ۔20 سال پہلے بھارتی فوجیوں کی قربانی کی وجہ سے بھارت اس جنگ کو جیت گیا تھا لیکن کرگل جنگ کے پہلے شہید کہلانے والے کالیا کو ابھی انصاف نہیں ملا ہے۔
سوربھ کالیا کے والدین آج بھی بیٹے کو انصاف دلانے کے لئے اور پاکستان کا چہرا پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لئے اکیلے ہی لڑ رہے ہیں۔
مئی کے مہینہ میں کرگل علاقے میں پاکستانی فوجیوں کی دراندازی کی خبریں بھارتی فوج کو ملنے لگیں۔ مئی 1999 میں سوربھ کالیا کو پانچ فوجیوں کے ساتھ کرگل کے کوکسر میں دشمنوں کا پتہ لگانے کے لئے بھیجا گیا لیکن اس فوج کو پاکستانی فوج نے پکڑ لیا اور اذیت ناک سزائیں دیں۔
لیفٹیننٹ کے چہرے کو داغدار کر دیا گیا۔ غیر قانونی تشدد کے کئی دنوں کے بعد، لاشوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا تھا۔ سوربھ کالیا کا جسم سگریٹ سے جلا دیا گیا تھا، اور آنکھوں کو باہر نکال لیا تھا۔ ہاتھوں اور پاؤں کے ناخن کو اکھاڑ لیا گیا تھا۔ ہاتھ اور پاؤں کاٹ دئے گئے تھے۔ ان پر ہر طرح کے مظالم کیے گئے تھے۔
22 دنوں بعد ان کی لاشیں ملیں۔ سوربھ کالیا اور ان کی ٹیم کے پانچ فوجیوں کی لاش بھارتی آرمی کو دی گئی۔ جب سوربھ کالیا کی لاش گھر آئی جسے دیکھ کر ہر شخص آبدیدہ ہوگیا۔
بھارتی وزیر خارجہ نے سوربھ کالیا کی شہادت کے دوران وعدہ کیا تھا کہ ہم اس معاملے کو پاکستان میں اٹھائیں گے، لیکن ان برسوں میں اس معاملے میں کوئی سنجیدہ کاروائی نہیں ہوئی۔ سنہ 2012 میں ہم نے معاملے کو سپریم کورٹ لے گئے اور خارجہ وزارت اس معاملے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے، ہم انصاف چاہتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج 20 برسوں میں کیا نہیں ہوا ہے. آج، پاکستان یہ بھی سوچتا ہے کہ اگر کچھ غلط ہوا ہوتا تو پھر بھارت کچھ کارروائی کرے گا۔