ETV Bharat / state

Pakistani Drones بی ایس ایف نے امرتسر بارڈر کے قریب پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

ریاست پنجاب کے مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستانی ڈرونز کی آئے دن سرگرمیاں دیکھی جارہی ہے ان ڈرونز کو بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے تباہ کردیا جاتا ہے۔ Pakistani Drones

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 10:55 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

جالندھر: بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب میں بین الاقوامی سرحد کے قریب بھینی راجپوتانہ میں ایک پاکستانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

ؤبی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے جمعرات کو بتایا کہ بدھ کی رات تقریباً 9.10 بجے، بی ایس ایف کے گہرائی میں تعینات دستوں نے گاؤں بھینی راجپوتانہ ضلع امرتسر کے قریب ایک مشتبہ ڈرون کی ہلکی سی آواز سنی۔ مقررہ مشق کے مطابق، بی ایس ایف کے اہلکاروں نے ڈرون کو روکنے کے لیے فوری رد عمل کا اظہار کیا۔

اسی دوران پولیس ناکہ پارٹی بھی بی ایس ایف پارٹی کے ساتھ شامل ہوگئی، اور علاقے میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔ تلاشی کے دوران گاؤں بھینی راجپوتانہ کے نواحی علاقے سے ملحقہ کھیت سے ٹوٹی ہوئی حالت میں ایک ماڈل ڈی جے آئی میٹرکس 300 آڑ ٹی کے سیریز کا کواڈ کاپٹر ڈرون برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستانی ڈرونز کی آئے دن سرگرمیاں دیکھی جارہی ہے ان ڈرونز کو بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے تباہ کردیا جاتا ہے۔ بارڈر سکیورٹی فورسز کے مطابق پچھلے کچھ دنوں سے پاکستانی ڈرونز کے ذریعہ کبھی اسلحہ و گولہ باردو تو کبھی نشیلی ادویات اور ڈرگس کو گرایا جارہا تھا۔ فورسز کے مطابق ان اسلحہ وگولہ باردو کو ضبط کرلیا گیا اور ڈرگس کو بھی تباہ کردیا گیا۔

خیال رہے کہ پنجاب کے علاوہ جموں و کشمیر میں بھی سرحدی علاقوں میں پاکستانی ڈرونز کی سرگرمیاں دیکھی جاتی ہے۔ جنہیں بروقت سکیورٹی فورسز کی جانب سے مار گرایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: بی ایس ایف نے منشیات کی کھیپ لے جانے والے پاکستانی ڈرون کو مار گرایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.