امریندر سنگھ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ 'مودی جی، فلحال میں پنجاب کے مختلف علاقوں کے دورے پر ہوں اور ابھی امرتسر میں ہوں۔ اطلاع ملی ہے کہ پاکستان حکومت واگہ سرحد کے راستے ابھینندن کو بھارت بھیج رہی ہے۔
یہ میرے لئے فخر کی بات ہوگی میں وہاں جاؤں اور ان کا استقبال کروں، چونکہ ابھینندن اور ان کے والد این ڈی اے سے تعلیم حاصل کی ہے جہاں سے میں بھی ہوں'۔
بھارت اور پاکستان کے تنازعات کے درمیان پنجاب کے سرحدی علاقوں پر کافی تناؤ ہے جس کے پیش نظر امریندر سنگھ جمعرات کو حالات کا جائزہ لینے سرحدی علاقوں میں گئے۔
وہیں جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں اعلان کیا کہ ونگ کمانڈر کو بروز جمعہ رہا کر دیا جائے گا۔