ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوپور، پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج - PROTEST AGAINST DRINKING WATER

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں پانی کی شدید قلت کے خلاف رہائشیوں نے احتجاج کیا۔

water scarcity in sopore locals protest
سوپور، پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 14, 2024, 7:19 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں کے شیر کالونی، سوپور کے رہائشیوں نے علاقے میں پینے کے صاف پانی کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ شیر کالونی کے باشندوں نے پانی کی شدید قلت اور محکمہ جل شکتی کی عدم توجہی کا حوالہ دیتے ہوئے سوپور میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے سبب تارو سوپور روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل بھی متاثر ہوئی۔

احتجاجی مظاہرین نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ 20 دنوں سے پینے کے پانی سے محروم ہیں اور ان کے تحفظات کو دور کرنے یا پانی کی فراہمی کے حوالہ سے متعلقہ محکمہ کی جانب سے کوئی بھی مثبت کوشش انجام نہیں دی جا رہی ہے۔ احتجاجیوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’انتخابی دور میں یہاں آنے والے اکثر رہنما اب لوگوں کو بھول گئے ہیں۔‘‘ احتجاجیوں کے مطابق صرف 15 دن قبل ہی جل شکتی محکمہ نے انہیں پانی کی سپلائی بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ تاہم، وہ وعدہ وفا نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ پہلے جیسی سنگین صورتحال میں ہیں۔

احتجاج کر رہی ایک مقامی خاتون نے بتایا: ’’ہم کافی عرصے سے پینے کے پانی سے محروم ہیں اور انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ محکمہ کی جانب سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود وہ ہماری توقعات پر پورا اترنے میں مسلسل ناکام رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جل شکتی محکمے کا دورہ کرنا ان کا اور دوسروں کے لیے روز کا معمول بن چکا ہے، پھر بھی حکام شاز و نادر ہی ان کی پریشانیوں پر توجہ دیتے ہیں۔

اس حوالہ سے جل شکتی محکمہ، سوپور کے ایک افسر نے بتایا کہ ’’ایک ٹیم صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی۔‘‘ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ رہائشیوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے اس معاملے کو فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جل جیون مشن کی ناکامی، رام بن کے مکین پانی سے محروم - Drinking water scarcity

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.