ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ 16اکتوبر کو حلف لیں گے

اسمبلی انتخابات میں دو نشستوں پر کامیاب ہوئے عمر عبداللہ بدھ کو وزیر اعلیٰ کا حلف لیں گے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

Updated : 2 hours ago

Omar Abdullah JK Chief minister oath taking ceremony
عمر عبداللہ (ETV Bharat)

سرینگر: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں نیشنل کانفرنس کی شاندار کامیابی کے بعد عمر عبداللہ یو ٹی کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر بدھ کو حلف لیں گے۔ عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر پیر کو اطلاع دی کہ ’’حلف برداری کی تقریب 16 اکتوبر 2024 کو صبح 11:30 بجے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوگی۔‘‘

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے دئے گئے خط کو عمر عبداللہ نے ایکس پر شیئر کیا۔ خط میں کہا گیا ہے: ’’محترم جناب عمر عبداللہ صاحب۔ مجھے ڈاکٹر فاروق عبداللہ، صدر نیشنل کانفرنس، کا 11 اکتوبر 2024 کا خط موصول ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آپ کو متفقہ طور پر قانون ساز پارٹی کا رہنما منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر جناب طارق حمید قرہ، سی پی آئی (ایم) کے سیکریٹری جناب جی این ملک، عام آدمی پارٹی کے قومی سیکریٹری جناب پنکج کمار گپتا اور آزاد ارکان اسمبلی جناب پیارے لال شرما، ستی شرما، چودھری محمد اکرم، ڈاکٹر رمیشور سنگھ اور مظفر اقبال خان کی جانب سے آپ کی حکومت کو حمایت فراہم کرنے کا اظہار کیا گیا ہے۔ میں آپ کو جموں و کشمیر کی حکومت تشکیل دینے اور اس کی قیادت کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔‘‘

خط میں مزید کہا گیا ہے: ’’جیسا کہ طے پایا ہے، میں آپ اور آپ کی سفارش کردہ کابینہ کے ارکان کو دفتر اور رازداری کا حلف 16 اکتوبر کو صبح 11:30 بجے ایس کے آئی سی سی، سرینگر میں دلاؤں گا۔ میں آپ کو اپنی مدت میں بہترین کامیابی اور جموں و کشمیر کے عوام کے بہترین مفاد میں کامیابی کی دعا دیتا ہوں۔‘‘

قبل ازیں ہفتے کے روز کرکٹ میچ دیکھنے کے بعد عمر عبداللہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا تھا کہ ’’حلف برداری کی تقریب بدھ کو ہوگی۔‘‘ انہوں نے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے دور میں ہونے والے مشہور فیکس تنازعے کا بھی حوالہ دیا تھا۔ یاد رہے کہ جموں کشمیر میں ستمبر- اکتوبر میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے 42نشستیں حاصل کیں اور جموں کشمیر میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئر رشید کا عمر عبداللہ کو ریاستی درجہ کی بحالی تک حلف نہ اٹھانے کا مشورہ

Last Updated : 2 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.