چنڈی گڑھ، :کرونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پورے ملک میں 25 مئی سے نافذ لاک ڈاؤن کو پنجاب حکومت نے یکم مئی تک بڑھا دیا ہے۔یہ فیصلہ آج پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔
اڑیسہ کے بعد پنجاب یہ فیصلہ کرنے والا ملک کی دوسری ریاست بن گئی ہے۔ ریاست میں کل تک بارہ کورونا سے متاثر مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 140 تک مثبت معاملے سامنے آچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی صورت حال پر برے اثرات کے باوجود کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے کابینہ کو یہ سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔
