ETV Bharat / state

پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی کے ساتھ صدر سے ملنے کی اپیل - گرامین ترقی فنڈ

وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن امرندرسنگھ نے سبھی جماعتوں کے اراکین اسمبلی سے چار نومبر کو صدرسے ملاقات کے لیے ساتھ چلنے کی اپیل کی ہے۔

Punjab: Appeal to meet the President with all members of the Assembly
پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی کے ساتھ صدر سے ملنے کی اپیل
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 7:44 PM IST

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں منظور زرعی ترمیم قوانین پر جلد رضامندی کے لیے صدر سے ملنا ضروری ہے۔ سرکاری ترجمان نے کل یہاں بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ایک بیان کے ذریعہ کہا کہ سبھی اراکین اسمبلی کو ریاست کے مفاد کی حفاظت کے لیے پارٹی جذبات سے اوپر اٹھنا ہوگا تاکہ متحد ہوکر مرکزی حکومت کے ان قوانین کو واپس لینے کا دباو بنایا جا سکے۔

ترجمان نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے حال ہی میں لائے گئے تین کھیتی قانون پنجاب کے کسانوں کے لیے تباہ کن ثابت ہوں گے۔زراعت ہمارے معاشی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ منڈی نظام اور کم از کم سہارا قیمت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ریاست کے مفادات کی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے۔
وزیراعلیٰ پہلے ہی صدر سے ملاقات کا وقت لے چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مرکزی حکومت کی جانب سے پنجاب جانے والی گاڑیاں روکنے اور گرامین ترقی فنڈ کو روکنے پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔اس فنڈ کو روکنے سے گاووں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر برااثر پڑے گا۔ویسے ہی پنجاب کی معیشت کو کورونا نے تباہ کردیا ہے۔

تین زرعی قوانین کے سبب پنجاب کا کسان تحریک کررہا ہے اور ریل روکنے کی وجہ سے مسافر اورمال گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور سے بند ہونے سے ریلوے اور ریاستی حکومت کو تجارت کے شعبے میں کافی خسارہ ہورہا ہے۔اس کابراہ راست اثر صنعتوں پر پڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.