گُرداسپور (پنجاب) : پاکستان کی جانب سے سرحد، ایل او سی پر مسلسل اشتعال انگیزی جاری ہے۔ ایک بار پھر بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) جوانوں نے گشت کے دوران پاک بھارت سرحد سے ایک پاکستانی درانداز کو پکڑ لیا ہے۔ آفیشلز کے مطابق فی الوقت ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ جلد ہی اسے مزید کارروائی کے لیے پنجاب پولیس کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ایک اور درانداز کو فیروز پور سیکٹر سے حراست میں لیا گیا ہے۔
بارڈر سیکورٹی فورس اہلکاروں کی طرف سے شیئر کی گئی تفاصیل کے مطابق، بی ایس ایف اہلکار جمعرات کی دوپہر کو بی او پی نیکا میں گشت کر رہے تھے۔ اسی دوران اسے پاکستان کی جانب سے کچھ حرکت نظر آئی اور ایک شخص بھارتی حدود میں داخل ہو چکا تھا۔ جب بی ایس ایف کے جوانوں نے اسے آواز دی تب بھی وہ واپس نہیں گیا، جس کے بعد اُس درانداز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑے گئے درانداز کی شناخت عامر رضا ساکنہ سیالکوٹ کے نام سے ہوئی ہے۔
پکڑے گئے درانداز سے پاکستانی کرنسی برآمد:
بی ایس ایف کے جوان پکڑے گئے درانداز سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ نوجوان ان سوالوں کے جواب جاننے کی کوشش میں مصروف ہیں کہ درانداز سرحد کے اس پار کیسے داخل ہوا، اس کا اِس پار آنے کا کیا مقصد تھا۔ بی ایس ایف اہلکاروں نے حراست میں لیے گئے درانداز سے پاکستانی کرنسی 100روپے اور سگریٹ اور ماچس کے دو ڈبے بھی بر آمد کئے۔ بی ایس ایف جلد ہی ملزم کو پوچھ گچھ کے بعد پنجاب پولیس کے سپرد کرے گی۔ جس کے بعد اس کے خلاف بھارتی سرحد کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: BSF Held Pakistani Intruder in Amritsar: امرتسر میں 'درانداز' گرفتار
فیروز پور سرحد سے گرفتار: علاوہ ازیں رات دیر گئے فیروز پور سیکٹر سے بھی ایک اور درانداز کو بی ایس ایف اہلکاروں نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیا گیا درانداز پاکستان کے علاقہ خیبر کا رہنے والا ہے۔ بی ایس ایف نے کہا کہ درانداز فیروز پور سیکٹر میں سرحدی چوکی تیرتھا کے قریب بین الاقوامی سرحد عبور کرکے ہندوستانی علاقے میں داخل ہوا۔
اے این آئی