اس کا اعلان وزیراعلی نے تاریخی نگر ڈیرہ بابا نانک میں گرو نانک دیو کے 550ویں پرکاش فیسٹول پر منعقد ہونے والے سماگموں کا جائزہ لینے کے لیے کل بلائی گئی میٹنگ میں کیا۔ ایک ہفتہ میں یہ دوسری جائزہ میٹنگ تھی۔ گردوارہ صاحب کے درشنوں کے لیے جانے والے وفد میں وزیراعلی کے ساتھ ریاست کے تمام اراکین اسمبلی، اراکین پارلیمنٹ، شرومنی کمیٹی کے اراکین، سنت سماج کے نمائندے اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
اس جائزہ میٹنگ میں اعلان کیا گیا کہ ڈیرہ بابا نانک سے کوریڈور تک پرانے گردوارہ صاحب کو جانے والے راستے کا نام کلدیپ سنگھ وڈالا کے نام پررکھا جائے گا۔ کیپٹن سنگھ نے کہا کہ مل کر تاریخی اور عظیم تہوار منانے کا موقع زندگی میں صرف ایک بار ہی آتا ہے۔
وزیراعلی امریندر نے وزیرخزانہ منپریت بادل کو یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی کہ پرکاش فیسٹول سماگموں سے متعلق تمام پروجیکٹ کیلئے ضروری فنڈ جاری کئے جائیں۔ ضرورت پڑے تو کسی دیگر محکمہ کو الاٹ فنڈوں میں کٹوتی کرلی جائے۔
مسٹر بادل نے فائنانشیل کمشنر (ریونیو) سے کہا کہ اس تاریخی دن کو منانے کے لئے ڈیرہ بابا نانک میں اعلی سطح پر ہونے والے سماگموں کے لئے جمعرات تک بجٹ فریز کیا جائے۔
انہوں نے چیف سکریٹری کو بھی ہدایت دی کہ ان تاریخ قصبوں سلطان پور لودھی، ڈیرہ بابا نانک اور بٹالہ میں ہونے والے سماگموں کے خاکہ کو حتمی شکل دیکر یکم اکتوبر سے پہلے ہر حال میں عوام کے سامنے لایا جائے۔