ETV Bharat / state

'منیش تیواری نے سکھبیر بادل کوپہچان کی سیاست سے دور رہنے کی نصیحت کی'

پنجاب کے رکن پارلیمان اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے شرومنی اکالی دل کے صدر سکھبیر سنگھ بادل کو پہچان کی سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے، منیش تیواری بادل کی جانب سے جاری ایک بیان پر رد عمل کا اظہار کر رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2022 میں اکالی دل اقتدار میں آتی ہے، تو دلت کو نائب وزیر اعلی بنائیں گے۔

منیش تیواری
منیش تیواری
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 10:48 PM IST

منیش تیواری نے کہا کہ دلت کو وزیر اعلی کیوں نہیں بنایا جاسکتا یا پھر ٹاپ کی پوزیشن کسی کے لئے یقینی طور پر طے ہے، جب پہچان کی سیاست کے معاملے کو آگے بڑھایا جاتا ہے، تو لوگ واضح طور پر پوچھیں گے کہ کیوں ایک ہندو وزیر اعلی نہیں بن سکتا یا او بی سی برادری سے تعلق رکھنے والا کوئی شخص ریاست کا وزیر اعلی کیوں نہیں بن سکتا۔

منیش تیواری
منیش تیواری

انہوں نے کہا کہ پہنچان کی سیاست ملک اور ہماری تہذیب کے لئے مسئلہ بن چکی ہے اور یہ پنجاب، پنجابی اور پنجابیت تین الفاظ پر مبنی نظریے کے خلاف ہے، سکھ مذہب کا قیام باہمی مساوات کے نظریات کی بنیاد پر ہوا ۔

کانگریس رہنماء نے کہا کہ بیرون ملک لاکھوں پنجابی وہاں صرف اس لئے رہ رہے ہیں اور کام کررہے ہیں، کیونکہ ان ممالک نے ایک اونچ نیچ والے معاشرے کا ڈھانچہ تشکیل دیا ہے، جہاں شخص کی کامیابی یا ناکامی اس کی محنت سے طے ہوتی ہے، نہ کہ اس کی چمٹری کے رنگ یا مذہب یا قومیت سے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.