ETV Bharat / state

پاکستان کا پانی روک دیں گے: گڈکری

مرکزی وزیر سڑک ونقل وحمل نتن گڈکری نے بدھ کو کہا ہے کہ اگر پاکستان نے دہشت گردوں کو نہیں روکا تو بھارت پاکستان کی طرف جارہی ندیوں کے پانی کو روک سکتا ہے۔

نتن گڈکری
author img

By

Published : May 8, 2019, 8:37 PM IST

گڈکری نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ 1960 میں ہوئےآبی معاہدے کے مطابق ہندوستان کی چھ میں سے تین ندیوں کا پانی پاکستان کو دیا گیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے میں لکھا گیا ہے کہ آپسی محبت اور بھائی چارے کے وجہ سے ندیوں کا پانی پاکستان کو دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بھارت کے خلاف دہشت گردی کو نہیں روکتا ہے کہ تو پاکستان کی طرف جارہی ندیوں کے پانی کو ہندوستان روک سکتا ہے۔

گڈکری نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے سبھی دریاؤں کو ایک دوسرے کے ساتھ جوڑنے کا منصوبہ بنارہی ہے جس سے ملک کے سبھی ریاستوں کے پانی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چھ ریاستوں میں بند تعمیر کئے جارہے ہیں جن میں سے شاہ پور کانڈی کا بند تیار ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 ہزار ایکڑ میں بنے شاہ پور کانڈی بند کا پانی پنجاب اور ہریانہ کو دیا جائے گا۔ یہاں 206 میگاواٹ بجلی کی بھی پیداوار کی جائے گی۔ پنجاب میں پٹیالہ فیڈر سے جالندھر، کپورتھلہ اور ہوشیار پور کے کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.