ETV Bharat / state

گولڈن ٹیمپل کے سابق حضوری راگی نرمل کی کورونا سے موت

62 سالہ بھائی نرمل سنگھ خالصہ 30 مارچ کو گرو نانک دیو اسپتال کے جنرل وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا، کیونکہ ایکسرے میں ان کے پھیپھڑوں کے ساتھ ساتھ سینے میں شدید انفیکشن کا انکشاف ہوا تھا۔

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 3:40 PM IST

گولڈن ٹیمپل کے سابق حضوری راگی نرمل کی کورونا سے موت
گولڈن ٹیمپل کے سابق حضوری راگی نرمل کی کورونا سے موت

کورونا وائرس (كووڈ 19) سے متاثر گورودوارہ شری هرمندر صاحب کے سابق حضوری راگی پدم شری بھائی نرمل سنگھ خالصہ 62 برس کے عمر میں جمعرات کی صبح موت ہوگئی ہے۔

اس موت کے ساتھ ہی پنجاب میں کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی ۔ 62 سالہ بھائی نرمل سنگھ خالصہ 30 مارچ کو گرو نانک دیو اسپتال کے جنرل وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا، کیونکہ ایکسرے میں ان کے پھیپھڑوں کے ساتھ ساتھ سینے میں شدید انفیکشن کا انکشاف ہوا تھا۔

بدھ کو دوبارہ جانچ کرنے پر وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ بدھ کی شام ان کی حالت بگڑنے لگی اور وینٹی لیٹر میں شفٹ کر دیا گیا، جہاں آج صبح ساڑھے چار بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

بھائی نرمل سنگھ کی موت کے بعد ان کی رہائش گاہ کے علاقے تیج نگر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

ان کےافرادِ خاندان میں ان کی دو بیٹیاں، ایک بیٹا، اہلیہ ، ان کا ڈرائیو، دو اسسٹنٹ کے علاوہ چچا اور چاچی اور دو راگی ساتھیوں کو بھی آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا ہے۔

حضوری راگی چند ماہ قبل انگلینڈ سے واپس لوٹے تھے۔ اس کے بعد وہ چندی گڑھ اور دہلی بھی گئے تھے۔ یہاں انہوں نے 'سماگم' کئے جن میں ہزاروں لوگ شامل ہوئے تھے۔

ان کے کورونا متاثر ہونے کے بعد ریاست میں ' کمیونٹی ٹرانسمیشن' کے امکان سے دہشت پھیل گئی ہے۔

مسٹر سنگھ بیرون ملک سے واپس لوٹنے کے بعد سانس، چکر اور بخار محسوس کر رہے تھے۔ گزشتہ 29 مارچ کو شری گورو رام داس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور اسپتال میں ان کے ٹیسٹ کئے گئے اور بالآخر انہیں آگے کی تشخیص کے لئے گرو نانک اسپتال میں بھیجا گیا۔

آرٹ کے شعبے میں نرمل سنگھ کو ان کی خدمات کے لئے سنہ 2009 میں مرکزی حکومت نے پدم شری اعزاز (بھارت کا چوتھا اعلی ترین شہری اعزاز ) سے نوازا تھا ۔ وہ اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والے پہلے حضوری راگی تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.