کسانوں کی جانب سے لدھیانہ کے مولان پور داکھا میں بڑے پیمانہ پر ٹریکٹر ریلی نکالی گئی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
احتجاجیوں نے مودی حکومت سے زرعی بلز کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان بلز کی وجہ سے کسانوں کے حقوق پامال ہوں گے۔
زرعی بلز کے پر ملک بھر میں ملاجلاردعمل ظاہر کیا جارہا ہے اور مختلف ریاستوں میں بلز کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ راجیہ سبھا میں زرعی بلز کی منظوری کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی تھی جس کے بعد 8 ارکان کو ایک ہفتہ کےلیے ایوان سے معطل کردیا گیا۔ اپوزیشن ان بلز کے خلاف پوری شدت سے احتجاج کر رہا ہے۔