ڈرون کی حرکت Drone on India Pakistan Border دیکھنے کے بعد بی ایس ایف اہلکار فوراً وہاں پہنچے اور فائرنگ شروع کردی۔ چند سیکنڈ بعد ڈرون واپس پاکستان کی طرف چلا گیا جس کے بعد بی ایس ایف کے اہلکاروں اور سکیورٹی ایجنسیز نے علاقے میں چھاپہ مارا۔
یہ معلوم کرنے کے لیے تلاشی جاری ہے کہ آیا ڈرون گرا ہے یا کوئی دوسری قابلِ اعتراض چیز یا ہتھیار گرایا گیا ہے۔
اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی تیار، صنعتوں کو منتقل: ڈی آر ڈی او چیف
اہم بات یہ ہے کہ بھارت۔پاکستان سرحد پر ڈرون کی نقل و حرکت پہلے بھی کئی بار دیکھی جا چکی ہے۔ پاکستان سے ڈرونز کے ذریعے منشیات اور ہتھیاروں کی مسلسل سپلائی بھی ہوتی رہی ہے جس کی وجہ سے بی ایس ایف اہلکار مستعد ہیں اور نقل و حرکت روکنے کے لیے سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔