ETV Bharat / state

Drone Shot Down at Punjab Border پنجاب بارڈر ترن تارن پر مشتبہ ڈرون کی نقل و حرکت

author img

By

Published : Dec 4, 2022, 5:04 PM IST

ترن تارن پولیس اور بارڈر سکیورٹی فورس کے دستوں نے مشترکہ آپریشن میں 3 دسمبر کو پی ایس ولٹوہا کے علاقے میں تلاشی کے دوران 3 کلو ہیروئن کے ساتھ ایک کواڈ کاپٹر ڈرون برآمد کیا۔ Drone Movement At Punjab Border Taran Taran

Drone Movement At Punjab Border
پنجاب بارڈر ترن تارن پر مشتبہ ڈرون

ترن تارن: گزشتہ شب پنجاب بارڈر ترن تارن پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی دیکھی گئی۔ بھارتی فوجی نے ڈرون کی سرگرمی دیکھتے ہی فائرنگ کردی، اس دوران 2 ڈرون واپس چلے گئے تاہم ایک ڈرون کو مار گرایا گیا۔ جانکاری کے مطابق کل رات گیارہ بجے بھارت۔پاکستان سرحد پر ترن تارن کے تحت امرکوٹ کے بی او پی کالیا میں ڈرون کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ اس کے بعد 2.30 بجے ڈرون کی آواز سنائی دی اور 3 بجے دوبارہ بی او پی غزل میں ڈرون کی آواز سنائی دی جس کے بعد جوانوں نے فائرنگ شروع کر دی اور کچھ دیر بعد ڈرون کی آواز بند ہو گئی۔ Suspected Drone at Taran Taran Border

Drone Movement At Punjab Border
بشکریہ ٹویٹر

اس معاملے میں ڈی جی پی گورو یادو نے ٹویٹ کیا کہ سرحد پار اسمگلنگ نیٹ ورکس کے خلاف خصوصی مہم چلاتے ہوئے ترن تارن اور بی ایس ایف نے ایک مشترکہ آپریشن میں ترن تارن، پی ایس ولٹوہا کے علاقے میں تلاشی کے دوران 3 کلوگرام ہیروئن کے ساتھ ایک کواڈ کاپٹر ڈرون برآمد کیا ہے۔ پنجاب پولیس، وزیراعلیٰ بھگونت مان کے وژن کے مطابق ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.