ETV Bharat / state

'پنجاب میں کووڈ ٹیکے اونچی قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں'

author img

By

Published : Jun 5, 2021, 7:54 PM IST

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے ٹیکوں کی خوراک جو لوگوں کو مفت دی جانی چاہیے، انہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیا گیا۔

Hardeep singh puri
Hardeep singh puri

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کورونا ویکسین پر پنجاب حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کووڈ ٹیکے لوگوں کو مفت دستیاب کرانے کے بجائے اونچی قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

سنیچر کو یہاں ورچول طریقہ سے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ‘پنجاب میں کورونا کے ٹیکوں کی خوراک جو لوگوں کو مفت دی جانی چاہیے، انہیں زیادہ قیمت پر فروخت کیا گیا۔ 309 روپے میں خریدے گئے کووی شیلڈ ٹیکے کی ایک خوراک 1560روپے میں فروخت کی گئی ہے’۔

انہوں نے کہا ‘پنجاب حکومت کے حکام اور کووڈ ٹیکہ کاری کے انچارج نے 29 مئی کے کچھ اعداد و شمار کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ کووی شیلڈ ٹیکوں کی 4.29 لاکھ خوراک 13.25کروڑ روپے میں خریدی گئی۔ اس کی اوسط قیمت 309روپے ہے۔ وہیں 1,14,190کو ویکسین ٹیکوں کی خوراک اوسطاً 4.70 کروڑ روپے میں خریدی گئی۔ کوویکسین کا ایک ٹیکے کی قیمت 412روپے ہے’۔

مسٹر پوری نے کہا ‘مرکزی حکومت نے لوگوں کو مفت ٹیکے لگانے کے لیے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو پچاس فیصد ٹیکے تقسیم کیے ہیں۔ پنجاب حکومت اپنی خرید پر منافع خوری کررہی ہے’۔

انہوں نے کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ‘ایک طرف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی ویکسین کی برآمد پر سوال اٹھاتے ہیں دوسری طرف انہیں کی پارٹی کے اقتدار والی ریاست راجستھان میں ٹیکے کوڑے میں ملتے ہیں اور پنجاب میں ٹیکے پر منافع خوری ہوتی ہے’۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.