ETV Bharat / state

'کورونا کے دوران رپورٹنگ کر رہے صحافیوں کا بھی بیمہ ہو'

author img

By

Published : Mar 28, 2020, 11:54 PM IST

اینٹی ٹیریرسٹ فرنٹ انڈیا کے قومی صدر اور شری ہندو تخت کے قومی پرچارک وریش شانڈلیہ نے کورونا وباء کی رپورٹنگ کر رہے صحافیوں کا بھی 50 لاکھ روپے بیمہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

coronavirus in india
'کورونا کے دوران رپورٹنگ کر رہے صحافیوں کا بھی بیمہ ہو'

مسٹر شانڈلیہ نے وزیر اعظم نریندر مودی، اطلاعات اور نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر، وزیر خزانہ نرملا سيتارمن اور وزیر مملکت برائے خزانہ انوراگ ٹھاکر کو ای میل کے ذریعے مکتوب ارسال کرکے صحافیوں کے لیے بھی 50 لاکھ روپے کا بیمہ کور فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے کام کاج کو بھی لازمی خدمات میں شامل کیا جانا چاہیے۔

مسٹر شانڈلیہ کے مطابق کورونا کی خبر دینے کے لیے ملک کے صحافی فیلڈ سے رپورٹ بھیج رہے ہیں اور لوگوں سے مل کر معلومات حاصل کر رہے ہیں۔ اس لیے وہ خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا جس طرح مرکزی وزیر خزانہ نے ڈاکٹروں، اور صحت عملہ وغیرہ کے لیے 50 لاکھ روپے بیمے کا اعلان کیا ہے اسی طرح یہ سہولیات صحافیوں کو بھی ملنی چاہئے۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو بیمہ کور دینے کے لیے مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.