پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی کو پنجاب کے عوام نے اسمبلی انتخابات 2022 کے نتائج میں مسترد کر دیا ہے۔ چنی کو اپنے دونوں نشستوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ Charanjit Singh Channi loses both seats
چنی نے 2022 اسملبی انتخابات میں چمکور صاحب اور بھدور کی سیٹوں سے میدان میں تھے۔ لیکن اس کے باوجود وہ اپنی کرسی نہ بچا سکے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے اپنی شکست تسلیم کر لی۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ پنجاب کے عوام کا حکم قبول کرتے ہیں۔'
انہوں نے عام آدمی پارٹی کے چہرے اور پارٹی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے بھگونت مان کو مبارکباد دی۔' Channi Congratulated Bhagwant Mann
کانگریس لیڈر چنی نے ستمبر میں پنجاب کا اقتدار سنبھالا تھا۔ پارٹی میں ہنگامہ آرائی کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد چنی کو وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کیا گیا۔ پہلے دلت وزیراعلیٰ کے طور پر ان کی کافی چرچا ہوئی۔
تاہم اس کے بعد بھی پنجاب میں کانگریس کے لیے راستہ آسان نہیں تھا۔ چنی اور سدھو کے درمیان بھی سب کچھ ٹھیک نہیں تھا۔ پنجاب کانگریس کے سربراہ بننے والے نوجوت سنگھ سدھو چنی سے لڑتے رہے۔ وہیں اس انتخابات میں چنی اور سدھو دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سدھو کو امرتسر ایسٹ سے شکست ملی ہے۔ Navjot Singh Sidhu loses from Amritsar East
یہ بھی پڑھیں:
Bhagwant Mann on Victory: بھگونت مان نے مینڈیٹ دینے پر پنجابیوں کا شکریہ ادا کیا
دلچسپ بات یہ ہے کہ پنجاب میں موجودہ وزیراعلیٰ کے ساتھ سابقہ تمام وزرائے اعلیٰ بھی اپنی نشستیں بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ چنی کے علاوہ کیپٹن امریندر سنگھ کو پٹیالہ اربن ایریا سے، سکھبیر سنگھ بادل کو جلال آباد سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔