ETV Bharat / state

چرنجیت سنگھ چننی بنے پنجاب کے وزیراعلیٰ - Punjab chief minister

پنجاب میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کو ختم کرتے ہوئے چرنجیت سنگھ چننی کو ریاست کا نیا وزیراعلیٰ بنایا گیا ہے۔ اس بات کی جانکاری ہریش راوت نے ٹویٹ کے ذریعے دی۔

چرنجیت سنگھ چننی
چرنجیت سنگھ چننی
author img

By

Published : Sep 19, 2021, 5:51 PM IST

Updated : Sep 19, 2021, 6:09 PM IST

ہریش راوت نے ٹویٹ میں لکھا کہ 'مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ چرنجیت سنگھ چننی کو متفقہ طور پر پنجاب کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

پنجاب میں نوجوت سدھو کے قریبی ایم ایل اے چرنجیت سنگھ چننی ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ چننی کے ساتھ دو نائب وزیراعلیٰ بنائے جا سکتے ہیں۔ یہ معلومات ہریش راوت نے ٹویٹ کے ذریعے دی۔

کانگریس کے سینیئر رہنما ہریش راوت نے ٹویٹ کیا ہے کہ کانگریس رہنما 'چرنجیت سنگھ چننی پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔'

اس درمیان چرنجیت سنگھ چننی کے پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ بننے پر پنجاب کانگریس رہنما سُکھ جَندر سنگھ رندھاوا نے کہا کہ چرنجیت سنگھ چننی میرے چھوٹے بھائی ہیں۔ میں ہائی کمان کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ میں آج بھی ایک طاقتور لیڈر ہوں اور کل بھی ہوں گا۔

اس سے قبل کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد اتوار کو چندی گڑھ میں ہونے والی کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ بتا دیں کہ امبیکا سونی نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ بننے سے انکار کر دیا ہے۔ سونی نے یہ ذمہ داری ایک سکھ چہرے کو دینے کا مشورہ دیا تھا۔

دراصل پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو پر ان کے پاکستان سے تعلق ہونے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے سدھو کے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور جنرل باجوہ کی تعریف کرنے کے بارے میں سوالات اٹھائے تھے حتیٰ کہ انہیں ملک دشمن بھی کہا۔ امریندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کانگریس ہائی کمان کو کئی بار ان تمام حقائق سے آگاہ کیا ہے۔

Last Updated : Sep 19, 2021, 6:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.