اطلاعات کے مطابق سری گرونانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش اتسو کے موقع پر وزیراعظم مودی کو مدعو کرنے پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندر سنگھ نے ان سے ملاقات کی۔
جہاں انہوں نے وزیراعظم کو ریاستی حکومت کی پرکاش اتسو کی تیاریوں سے آگاہ کیا اور انہیں اس اہم ترین تقریب کے لئے مدعو کیا اور دعوت نامہ بھی دیا۔
اطلاعات یہ بھی ہیں کہ امریندر سنگھ نے وزیراعظم سے کرتار پور کاریڈور پر بھی بات چیت کی ہے۔
پنجاب کے وزیراعلی نے صدر رام ناتھ کووند، سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کو بھی اس تقریب کا دعوت نامہ دیا ہے۔