پنچکولہ: عادل الطاف نے دہلی سے متصل ہریانہ کے پنچکولہ میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں جموں و کشمیر کے لیے سائیکلنگ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ مالی طور پر کمزور سری نگر کے ایک درزی کے بیٹے نے بوائز 70 کلومیٹر روڈ ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ گزشتہ روز 28 کلومیٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں پہلے ہی چاندی کا تمغہ جیت چکے تھے۔ ان کی اس کامیابی پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی مبارکباد دی Adil Altaf, a tailor's son scripts history as he wins Jammu & Kashmir’s first cycling gold۔
مزید پڑھیں:
جیسے ہی اس نے مقامی مقابلوں میں جیتنا شروع کیا، سری نگر میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا اس کی مدد کے لیے آگے آیا۔ اس کی ایم ٹی بی بائیک کو اسپانسر کیا، جس کی قیمت 4.5 لاکھ روپے تھی۔
گزشتہ چھ ماہ سے 18 سالہ الطاف کھیلو انڈیا گیمز کی تیاری کے لیے این آئی ایس پٹیالہ میں تربیت حاصل کر رہا تھے اور سائیکلنگ میں پہلا گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔