ETV Bharat / state

پنجاب: کسانوں کے بینک کھاتوں میں 8180 کروڑ روپیے منتقل - پنجاب کے کاشتکار

ربیع فصل مارکیٹنگ سیزن 2021-22 کے دوران ایم ایس پی آپریشنز جاری ہے جس سے مشن "ون نیشن، ون ایم ایس پی، ون ڈی بی ٹی" پختہ شکل اختیار کر رہا ہے۔

پنجاب: کسانوں کے بینک کھاتوں میں 8180 کروڑ منتقل

author img

By

Published : Apr 27, 2021, 11:12 AM IST

پہلی بار پنجاب کے کاشتکاروں کو بغیر کسی تاخیر کے اپنی گندم کے پیسے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں حکومت کی جانب سے منتقل کئے جا رہے ہیں۔

جی سی آئی اور دیگر ایجنسیوں کے تحت ایف سی آئی نے سینٹرل پول میں 222.34 ایل ایم ٹی گندم کی خریداری 25.04.2021 تک کی جبکہ گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 77.57 ایل ایم ٹی تھی۔

پنجاب: کسانوں کے بینک کھاتوں میں 8180 کروڑ منتقل

تقریباً 21.17 لاکھ گندم کے کاشتکاروں کو پہلے ہی جاریہ آر ایم ایس حصولی کارروائیوں سے فائدہ پہنچ چکا ہے جس کی ایم ایس پی قیمت تقریباً 43،912 کروڑ روپے ہیں۔

ربیع فصل مارکیٹنگ سیزن 2021-22 کے دوران ایم ایس پی آپریشنز جاری ہے جس سے مشن "ون نیشن، ون ایم ایس پی، ون ڈی بی ٹی" پختہ شکل اختیار کر رہا ہے۔

پنجاب کے کسانوں کے کھاتوں میں پہلے ہی تقریباً 8،180 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی جاچکی ہے۔

جاری ربیع مارکیٹنگ سیزن (آر ایم ایس) 2021-22 میں حکومت ہند موجودہ پرائس سپورٹ اسکیم کے مطابق کسانوں سے ایم ایس پی پر ربیع کی فصلیں خریدنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، چندی گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان اور دیگر ریاستوں میں گندم کی خریداری جاری ہے جس میں 25 اپریل 2021 ء تک 222.33 ایل ایم ٹی سے زیادہ خریداری ہوئی جبکہ گذشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 77.57 ایل ایم ٹی خریدی ہوئی تھی۔

222.33 ایل ایم ٹی کی کل خریداری میں، 25 اپریل تک مجموعی طور پر پنجاب سے 84.15 ایل ایم ٹی (37.8فیصد)، ہریانہ 71.76 ایل ایم ٹی (32.27فیصد) اور مدھیہ پردیش 51.57 ایل ایم ٹی (23.2فیصد) شامل ہے۔

25 اپریل 2021 تک، پنجاب میں 8،180 کروڑ اور ہریانہ میں تقریبا 4،668 کروڑ روپے براہ راست کسانوں کے کھاتے میں منتقل کردئے گئے ہیں۔

اس سال عوامی خریداری کی تاریخ میں ایک نیا باب شامل ہوا جب ہریانہ اور پنجاب نے حکومت کی ہدایت کے مطابق تمام خریداری ایجنسیوں کے بینک اکاؤنٹ میں فوائد کی براہ راست آن لائن منتقلی کو اپنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.