ETV Bharat / state

ڈیگڑھ: دلتوں کو وظیفے کے پیسے نہ ملنے پر اے اے پی کا مظاہرہ

عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ نے دلت طلبا کے وظیفے کے پیسے نہ ملنے کے سبب ریاست کے تقریباً دولاکھ طلباء کے رکے رول نمبروں کے معاملے میں متعلقہ وزیر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ریاست میں مظاہرہ کیا اور اقلیتوں کے وزیر سادھو سنگھ دھرمسوت کا پتلا نذرآتش کیاگیا۔

author img

By

Published : Jun 12, 2021, 9:43 PM IST

اے اے پی کامظاہرہ
اے اے پی کامظاہرہ

اپوزیشن لیڈر ہرپال سنگھ چیما اور نائب قائد حزب اختلاف سربجیت کور مانوکے نے آج یہاں کہا کہ موجودہ کانگریس حکومت اوراس سے قبل اکالی بی جے پی حکومت نے دلتوں کو لوٹا ہے۔ ان پارٹیوں نے ہمیشہ دلتوں کے بچوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرتے ہوئے ان کے لئے ریزرو رکھے پیسوں کاغلط استعمال کیا ہے۔ حکومت لوگوں کو دکھانے کے لئے دلت بچوں کی بھلائی کے لئے ہرسال 800 کروڑ کا بجٹ رکھتی ہے لیکن یہ رقم اسی مد میں نہیں لگتی۔

اے اے پی لیڈران نے کہا کہ وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ کا ریاست کے کسی بھی کام سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ وہ بغیر بتائے دلتوں کے لئے بڑے بڑے اعلان کررہے ہیں لیکن زمینی سطح پر پنجاب کے دلت سنگین چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں۔ کیپٹن حکومت باربار اسکالر شپ گھپلے کے پیسے جاری کرنے کے بیان دیتی ہے لیکن حقیقت میں ایساکچھ نہیں ہوتا۔ جس کی وجہ سے دلت طلباء باربار پرہشان ہورہے ہیں۔ موجودہ حالات میں وزیرکی گرفتاری کے بغیر دلت طالب علموں کو انصاف ملنا ناممکن ہے۔

اے اے پی رہنماوں نے کہا کہ کیپٹن سنگھ نے الیکشن سے قبل دلتوں کے ساتھ بہت سے وعدے کیے تھے اوردلت بچوں کی مفت تعلیم کا انتظام کرنے کے بھی وعدے کئے تھے لیکن حکومت میں آںے کے بعد وہ اپنے وعدوں سے پلٹ گئے۔ مرکز کی نریندرمودی حکومت اورپنجاب حکومت کی لاپروای سے دلت بچوں کے پیسے نہیں ملے ہیں جس کی وجہ سے وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں مشکل محسوس کررہے ہیں۔ پچھلی بادل حکومت کے وقت بھی دلت بچوں کے پوسٹ میٹرک اسکیم کے تحت آئے پیسوں میں گھپلاہواتھا۔ جس کے سبب اس وقت بھی دلت بچے اپنی تعلیم سے محروم رہ گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.