کیجریوال کے امرتسر دورے سے قبل عآپ انچارج راگھو چڈھا کا بڑا بیان منظر عام پر آیا ہے۔ راگھو چڈھا نے کہا کہ کچھ شرارتی لوگ اس دورے کے حوالے سے ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ماحول کشیدہ ہے۔
اس کے بعد راگھو چڈھا نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے ماحول کو خراب نہ ہونے دیں۔ وہیں راگھو چڈھا نے کہا کہ کیجریوال کے دورے سے اپوزیشن جماعتوں میں خوف کا ماحول ہے۔
راگھو چڈھا نے کیپٹن حکومت کے ذریعہ ڈور ٹو ڈور سروس فراہم کرنے کے وعدوں پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن سرکار نے اپنے دور حکومت میں صرف اپنے ہی لوگوں کو ملازمتیں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مانسی کی عام آدمی پارٹی میں شمولیت
واضح رہے کہ کیجریوال کے دورے سے قبل کانگریس کے رہنما مٹھو مدن کے ذریعہ کیجریوال گو بیک ہورڈنگز لگائے گئے تھے، جنھیں نوجوت سنگھ سدھو کا قریبی مانا جاتا ہے۔