ان مسافروں کو اس کے بعد ان کی آبائی ریاستوں میں بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے سبھی شہریوں کو گو ائیر 8 جولائی 2020 کو لایا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتہ یکم جولائی 2020 کو لایا گیا تھا۔ ان تمام مسافروں کو مختلف جگہوں پر قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے۔
ان میں سے زیادہ تر مسافر پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ جب کہ کچھ مسافر ہریانہ، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش بھی ہیں۔
ہوائی اڈے پر تمام مسافروں کی میڈیکل اسکریننگ کی گئی۔
مزید پڑھیں:کورونا سے 58 فیصد ہلاکتیں مہاراشٹر اور دہلی میں ہوئیں
اس کے بعد انہیں ایئر پورٹ پر موجود مختلف ریاستی حکومتوں کے نمائندوں کے حوالے کردیا گیا۔
اس کے بعد مختلف مسافروں کو ریاستی حکومتوں کے ذریعہ بنائے گئے قواعد کے تحت ان مسافروں کو الگ کردیا جائے گا۔
قانون کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مسافروں کو قرنطینہ مراکز میں رکھا جاتا ہے۔ جب کہ ہریانہ میں بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو گھر کے اندر ہی قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ وندے بھارت مشن کا پہلا مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوا تھا، جب کہ دوسرا مرحلہ 16 مئی سے شروع ہوا۔ تیسرا مرحلہ 11 جون سے شروع ہوا اور 30 جون تک جاری رہا۔
اِس مِشن کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ بھارتی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔