ETV Bharat / state

Yakja Hotel Chain Owner Kashmiri Businessman : ’شعبہ سیاحت میں روزگار کے کافی وسائل موجود‘

دفعہ 370کی منسوخی اور بعد ازاں لاک ڈاؤن نے ہوٹل انڈسٹری میں کشمیری کلچر کو فروغ دینے کے خواب نے کشمیری نوجوان کی ہمت پست نہیں کی۔

a
ہوٹل انڈسٹری میں کشمیری کلچر کو فروغ دینے والے نوجوان سہیل وانی
author img

By

Published : Jul 31, 2023, 6:01 PM IST

ہوٹل انڈسٹری میں کشمیری کلچر کو فروغ دینے والے نوجوان سہیل وانی

پلوامہ (جموں و کشمیر) : عزائم پختہ ہوں تو انسان اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتا، کیونکہ اپنی منزل کو پانا ہی ایک حوصلہ مند انسان کی نشانی ہوتی ہے۔ وادی کشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں سے بھی زیادہ عرصہ کے پر آشوب دور میں جہاں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ درج ہوتا گیا وہیں نوجوانوں کی ایک خاص تعداد مختلف جرائم، تشدد کا شکار ہوئی تاہم امید کا دامن تھامے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سہیل وانی نے انجینئرنگ کے بعد ہوٹل انڈسٹری کو اپنا روزگار بنایا، اور آج یہ نوجوان نہ صرف خود کے لیے بلکہ اپنے ساتھ ساتھ تیس بے افراد کو روزگار فراہم کر رہا ہے۔

سہیل وانی نے دراصل بیرونی ریاست انجینئرنگ کے بعد کشمیر کا رخ کیا تو یہاں نوجوان نسل کو بے روزگاری کا رونا رو کر دیکھ اس نے خودروزگار یونٹ شروع کرکے نئی مثال قائم کرنے کی تھان لی۔ سہیل وانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران بتایا کہ اس نے ہوٹل انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا اور ایک نیے تجربے کو ذہن میں رکھا کہ ہوٹل انڈسٹری میں بہتر کھانے کے علاوہ کشمیری روایات اور کلچر کو فروغ دینے کی بھی کوشش کی جائے گی اور یکجا (یعنی ایک ساتھ) نام سے ریسٹورنٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سہیل نے کہا کہ تیاریاں مکمل ہوئیں تو پہلے یونٹ کا افتتاح بانہال میں پانچ اگست 2019 کو رکھنے کا پروگرام بنایا تاہم عین اسی روز دفعہ 370 کی تنسیخ کی گئی اور یونٹ کا افتتاح نہیں ہوا جس کے بعد ساڑھے تین ماہ تک صورت حال بالکل مخدوش رہی۔ اور جب حالات معمول پر آرہے تھے تو عالمی وبا کورونا نے پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ساتھ یہاں بھی زندگی کو تھم کر دیا جس کے بعد آہستہ آہستہ حالات سازگار ہوئے اور انہوں نے بھی ہمت کر کے الگ الگ یونٹ شروع کیے اور فی الوقت پانچ یونٹ - ترال، بانہال، لیتہ پورہ، کولگام اور ڈوڈہ میں چل رہے ہیں جہاں قریباً بتیس لڑکوں بلاواسطہ روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir’s young innovator : گیارہ سالہ کشمیری تخلیق کار نے بنائی ملٹی ٹاسکنگ مشین

سہیل نے مزید کہا کہ ’’گزشتہ دو برسوں کے دوران جبکہ سیاحوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے ہمارے، نوجوانوں کو اس موقع کا فائدہ اٹھاکر ٹورزم سیکٹر کو فروغ دینا چاہئے کیونکہ جب انسان ہمت کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی مدد فرماتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.