ETV Bharat / state

پلوامہ: وسترون کا خوبصورت منظر سیاحوں کی نظروں سے اوجھل - پلوامہ کی خبریں

انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اس مقام کو نظرانداز کیا گیا۔

wusturwan
wusturwan
author img

By

Published : Jul 23, 2020, 2:34 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کھریو شار علاقے کی سرسبز پہاڑیوں کی بلندیوں پر واقع وسترون ٹاپ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ یہ جگہ نہ صرف سیر و تفریح کے لئے موزوں ہے بلکہ ٹریکنگ کے لئے اس جگہ کو بہترین مقام تصور کیا جا رہا ہے۔

پلوامہ: وسترون کا خوبصورت منظر سیاحوں کی نظروں سے اوجھل

وسترون ٹاپ شار گاؤں سے تقریباً آٹھ کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے اور اس دلفریب جگہ تک پہنچنے کے لۓ کم از کم چار گھنٹے لگتے ہیں۔ اس جگہ تک پہنچنے کے لئے اگر چہ بڑی مشقت کرنی پڑتی ہے تاہم سرسبز پہاڑوں کے بیچ کا یہ راستہ روح کو سکون اور آنکھوں کو تراوت بخشتا ہے۔ جس سے یہ کٹھن راستہ طے کرنے میں کافی مزہ آتا ہے۔

اس جگہ پر پہنچنے میں کافی محنت بھی لگتی ہے تاہم محنت اور سخت گرمی کے باوجود بھی آج کل لوگ اس جگہ پر آنے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہاں کی خوبصورت اور سبززاروں سے کافی لطفاندوز ہوتے ہیں۔ خاص کر وسترون ٹاپ پر پہنچ کر گھوڑے کی سواری کرنے کو لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔

وسترون کا خوبصورت منظر
وسترون کا خوبصورت منظر

وسترون ٹاپ کی یہ جگہ کھریو اونتی پورہ اور ترال کی پہاڑیوں کی بلندی پر واقع ہے اور گرمی کے ان سخت ایام میں یہاں لوگ ٹھنڈی اور صاف و شفاف ہواؤں کا مزہ لینے کے علاوہ سیر و تفریح کرنے میں کافی محو نظر آتے ہیں۔ یہ جگہ نہ صرف سیر و تفریح کے لئے موزوں ہے بلکہ ٹریکنگ کے لئے وسترون ٹاپ کو ایک بہترین جگہ تصور کیا جاتا ہے۔

مقامی لوگوں کا ماننا ہے کی وسترون ٹاپ جموں کشمیر کا سب سے اچھا صحت افضا مقام بن سکتا ہے لیکن یہ جگہ جہاں دنیا کی نظروں سے اُوجھل ہے وہیں انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار بھی ہے۔ لوگوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے یہاں سے ایک سڑک تعمیر کرنے کے لئے بہت پہلے سروے کیا گیا ہے تاہم کچھ کلو میٹر پر کام کرنے کے بعد اس سڑک کو چھو دیا گیا ہے۔

وسترون ٹاپ جموں کشمیر کا
وسترون ٹاپ جموں کشمیر کا

لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس خوبصورت جگہ کی تعمیر و ترقی کے لئے کافی تک و دو کی ہے اور یہ معاملہ کئی بار انتظامیہ کے افسروں تک پہنچایا ہے۔ انتظامیہ نے اس جگہ کی تعمیر و ترقی کے لئے یقین دہانی بھی کرائی لیکن ابھی تک زمینی سطع پر کوئی مثبت قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔

مذکورہ علاقے کے لوگوں نے کہا کہ یہ جگہ خوبصورتی کے لحاظ سے پہلگام، گلمرگ، سونہ مرگ سے کم نہیں ہے لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ اس خوبصورت جگہ کو انتظامیہ نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا ہے۔

ظاہر ہے قدرت کے اس حسین منظر کو اگر سیاحتی نقشے پر لاکر اس کی تعمیر و ترقی پر توجہ دی جائے تو علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور اس سے جموں و کشمیر کے جی ڈی پی میں بھی اضافہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.