ETV Bharat / state

عالمی یوم معذور سے قبل پلوامہ میں تقریب منعقد - پلوامہ عالمی یوم معذور

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، پلوامہ، میں عالمی یوم معذور کی نسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران جسمانی طور خاص بچوں کے لیے خصوصی پینٹنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی یوم معذور سے قبل پلوامہ میں تقریب منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 6:38 PM IST

عالمی یوم معذور سے قبل پلوامہ میں تقریب منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) : معذوروں کا عالمی دن ہر سال تین دسمبر کو منایا جاتا ہے تاہم جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول، پلوامہ، میں ایک روز قبل ہی اس دن کی نسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب میں جسمانی طور خاص طلبہ و طالبات کے علاوہ ان بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مختلف تمدنی و ثقافتی پرگرامز کا انعقاد کیا گیا اور جسمانی طور خاص بچوں کے لئے ایک پینٹنگ مقابلہ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں کئی بچوں نے شرکت کرکے اپنے اپنے ہنر، خیالات و تصورات کو کو رنگوں کے ذریعے کاغذ پر اتارا۔ پینٹنگ مقابلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی، وہیں دوسری جانب بچوں نے مختلف پروگرامز بھی پیش کئے۔

اس موقع پر گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم طالبات نے جسمانی طور خاس بچوں کے لئے خصوسی تمدنی پروگرام بھی پیش کیا جس کو دیکھ کر بچے کافی خوش نظر آ رہے تھے۔ پروگرام کے حاشیہ پر پرنسپل گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، شائستہ درابو، نے کہا کہ ’’یہ سماج کے ہر ایک شخص پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ان بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ان کی مدد کریں۔‘‘

مزید پڑھیں: World Disability Day in Patna عالمی یوم معذور کے موقع پر پٹنہ میں تقریب کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے ان بچوں کو تعلیم دینے کے لئے خاص تربیت یافتہ استاد رکھے ہیں جو ان بچوں کو تعلیم کے نور سے اراستہ کرتے ہیں۔ انہوں نے لوگوں کے ساتھ ساتھ والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ جسمانی یا ذہنی طور خاص بچوں کو نظر انداز نہ کریں بلکہ ان کو زندگی میں آگے بڑھنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرکے اچھے مقام تک پہنچ سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.