ETV Bharat / state

پامپور: فائرنگ سے ایک خاتون زخمی - حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

پامپور میں فوج کی 50 آر آر سے وابستہ ایک قافلہ جا رہا تھا جس کے دوران عسکریت پسندوں نے قافلے پر گولیاں چلائیں۔ جواب میں فوج نے بھی گولیاں چلائیں۔

فائرنگ سے ایک خاتون زخمی
فائرنگ سے ایک خاتون زخمی
author img

By

Published : Jul 9, 2020, 8:03 PM IST

عسکریت پسندوں کی طرف سے قصبہ پامپور کے لدھو علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لدھو پامپور میں فوج کی 50 آر آر سے وابستہ ایک قافلہ جا رہا تھا جس دوران عسکریت پسندوں نے قافلے پر گولیوں چلائیں۔ جواب میں فوج نے بھی گولیاں چلائیں جس دوران ایک گولی مقامی خاتون رفیقہ زوجہ جاوید احمد کمار (عمر 39 سال) کے سر میں لگی، جسکی وجہ سے وہاں افرا تفری پھیل گئی۔

خاتون کو زخمی حالت میں سب ڈسٹرکٹ پامپور میں بھرتی کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایس پی اونتی پورہ طاہر سلیم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کچھ میڈیا اداروں کی طرف سے خاتون کے ہلاک ہونے کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ لدھو علاقے میں فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔ ادھر کچھ حلقوں کی طرف سے یہ بتایا جا رہا ہے کہ فوجی جوان کے مس فائر سے خاتون زخمی ہو گئی تاہم سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.