ETV Bharat / state

Pulwama Winter Sports : پلوامہ میں ونٹر اسپورٹس سرگرمیوں کا آغاز - سنگرونی پلوامہ سرمائی کھیل مقابلے

شمالی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں اس وقت ’’کھیلو انڈیا‘‘ سرمائی گیمز کا تیسرا ایڈیشن جاری ہے۔ وہیں محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے وادی کشمیر کے دیگر مقامات میں بھی ونٹر اسپورٹس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ Winter Sports Activities in South kashmir

Pulwama Winter Sports
Pulwama Winter Sports
author img

By

Published : Feb 11, 2023, 8:07 PM IST

پلوامہ میں ونٹر اسپورٹس سرگرمیوں کا آغاز

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے بالائی علاقہ سنگرونی میں پہلی مرتبہ انتظامیہ کی جانب سے سرمائی کھیلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ سنگرونی علاقے میں برف کی سفیدر چادر سے ڈھکے پر کشش میدانوں میں پہلی مرتبہ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے منعقد کیے گئے سرمائی کھیل مقابلوں میں مقامی کھلاڑیوں نے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کرکے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ سنگرونی پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث اس وقت تقریباً یہاں دو فٹ برف جمع ہے۔

محکمہ یوتھ سرورسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے سنو کرکٹ، ٹگ آف وار، سنو رن سمیت دیگر کئی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں مقامی بچوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ کھیل مقابلوں کے دوران کھلاڑی پرجوش نظر آئے۔ کھلاڑیوں نے منتظمین کی ستائش کرتے ہوئے مسقبل میں اس طرح کے انعقاد کی امید ظاہر کی تاکہ کھیل مقابلوں کے دوران پنہاں صلاحیتوں کو تلاش کر انہیں ایک بہتر پلیٹ فراہم مہیا کیا جا سکے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقابلے میں شریک کھلاڑیوں نے کہا: ’’سنگرونی علاقے میں پہلی مرتبہ اس طرح کے کھیل مقابلے کا انعقاد خوش آئند ہے۔ اس طرح کے کھیل مقابلوں سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور اس طرح کے مقابلوں کے دوران ہی پنہاں ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آتا ہے۔‘‘ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ کھیل مقابلوں سے نہ صرف کھلاڑی ذہنی و جسمانی طور تندرست رہتے ہیں بلکہ وہ سماج دشمن سرگرمیوں سے بھی دور رہتے ہیں۔

کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف کھیل سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوتا ہے بلکہ سنگرونی جیسے علاقوں میں بھی سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔ ادھر، محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر، نور الحق، نے بتایا کہ حکومتی سطح پر نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیل کود کی جانب راغب کرنے اور کھلاڑیوں کو بہتر پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے اس طرح کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Khelo India Games گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے تحت کھلاڑیوں میں جوش و خروش

قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کشمیر میں اس وقت ’’کھیلو انڈیا‘‘ سرمائی گیمز کا تیسرا ایڈیشن معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جاری ہے، جس میں جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں، مرکزی زیر انتظام خطوں سے آئے 1500سے زائد کھلاڑی 11مختلف کھیل مقابلوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.