ETV Bharat / state

ترال: وائلڈ لائف اہلکاروں نے ایک ریچھ پکڑا

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 9:46 PM IST

جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں وائلڈ لائف کی ٹیم نے ریچھ کو پکڑا ہے اور لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ جنگلوں میں اکیلے نہ جائے۔ تین دن قبل بھی ایک ریچھ کو پکڑا گیا تھا۔

Wildlife officials caught a bear in Tral

پلوامہ/ترال: پلوامہ کے ترال علاقے میں وائلڈ لائف کی ٹیم نے ایک اور ریچھ کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس بار خانہ گنڈ رینج کی ٹیم نے کچھمولہ گاؤں میں ریچھ کو پکڑا ہے۔ جس کو اب مناسب رہائش گاہ کے لئے منتقل کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ تین دن پہلے بھی ہردومیر ترال میں وائلڈ لائف کی ٹیم نےایک ریچھ کو پکڑ لیا تھا، جس کے بعد اس کو مناسب رہائش گاہ منتقل کردیا گیا تھا۔

ویڈیو دیکھیے

وائلڈ لائف کے ایک عہدیدار کے مطابق محکمہ کی ٹیمیں آگے بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ انھوں نے بتایا کہ تین دن قبل انھوں نے اس علاقے میں کیج نصب کیا تھا اور آج ریچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے ہیں انھوں نے اعتراف کیا کہ علاقے میں مزید ریچھ موجود ہیں اور محکمہ عوام سے اپیل کر رہا، ہے کہ کھیتوں میں اکیلے جانے سے پر ہیز کریں۔

مزید پڑھیں: قابل فخر کارنامہ انجام دینے والا بینائی سے محروم نوجوان محمد اشرف

کشمیر کے ہونہاروں کے حیرت انگیز ایجادات

اس موقع پر ڈیلی ویجر ملازمین نے اہم رول ادا کیا اور سرکار سے مانگ کی کہ ان کے مستقلی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.