ETV Bharat / state

Protest Against Jal Shakti: پانی کی شدید قلت، اونتی پورہ میں احتجاج - محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج

اونتی پورہ میں پانی کی قلت Water Scarcity in Awantipora کے حوالے سے احتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے احتجاجProtest Against Jal Shaktiدرج کیا تھا اور متعلقہ حکام نے ایک ہفتے کے اندر پانی کی سپلائی بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا، تاہم ہفتوں گزرنے کے بعد بھی پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

Protest Against Jal Shakti: پانی کی شدید قلت، اونتی پورہ میں احتجاج

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 2:21 PM IST

گھاٹ محلہ اونتی پورہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت Water Scarcity in Awantiporaکے حوالے سے لوگوں نے محکمہ جل شکتی Protest Against Jal Shaktiکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اونتی پورہ میں پانی کی شدید قلت کے حوالے سے لوگوں کا احتجاج

احتجاجی مظاہرین نے سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر احتجاج درج کیا جس کے باعث ٹریفک کی نقل و حمل کچھ دیر تک متاثر رہی، پولیس نے احتجاجیوں کو پر امن طور منتشر کیا جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال ہوئی۔

گھاٹ محلہ اونتی پورہ کے باشندوں نے مقامی واٹر سپلائی اسکیم کے نزدیک احتجاجی کیا۔ مظاہرین نے جل شکتی سمیت ضلع و تحصیل انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے ایام میں انہیں گزشتہ دو ہفتوں سے پانی سے محروم رکھا گیا ہے Water Scarcity in Awantiporaجس کے باعث انہیں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں لفٹ اسکیم کے ذریعے پانی فراہم کیا جا رہا تھا جو کئی دنوں سے ناکارہ پڑا ہوا ہے نتیجتاً علاقے میں پانی کی سپلائی پوری طرح بند ہو چکی ہے۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی سمیت انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’لفٹ اسکیم اکثر و بیشتر خراب رہتی ہے اور اسے ٹھیک کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے جسکا خمیازہ عوام کو کو بھگتنا پڑ رہا ہے جبکہ محکمہ جل شکتی کے ملازمین خاموش تماشائی J&K Jak shakti Departmentکا کردار ادا کر رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے انہوں نے اس سے قبل بھی احتجاج درج کیا تھا اور متعلقہ حکام نے ایک ہفتے کے اندر پانی کی سپلائی بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی پانی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائے جانے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

احتجاجیوں نے انتظامیہ سمیت محکمہ جل شکتی سے علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.