ETV Bharat / state

پلوامہ: پانی کی قلت کے خلاف احتجاج - پلوامہ کے کئی علاقوں میں بھی پینے کے پانی کی قلت

ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے لوگوں نے محمکہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسی علاقے سے کئی علاقوں کو پینے کا پانی سپلائی ہوتا ہے تاہم اس علاقے کو پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔

پانی کی قلت ہونے پر احتجاج
پانی کی قلت ہونے پر احتجاج
author img

By

Published : Aug 15, 2020, 7:09 PM IST

Updated : Aug 15, 2020, 7:51 PM IST

پوری وادی میں آئے روز محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوتے رہتے ہیں۔ بارش نہ ہونے کے سبب اور درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر ندی نالوں کے ساتھ ساتھ چشموں میں بھی پانی کی سطح کم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے محکمہ پی ایچ ای کی بنی اسکیموں پر بھی برا اثر مرتب ہو رہا ہے۔

پانی کی قلت ہونے پر احتجاج

پورے وادی کے ساتھ ساتھ ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں بھی پینے کے پانی کی قلت کو لے کر احتجاجی مظاہرے ہوتے ہیں۔ اس ضمن میں آج ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے کے لوگوں نے محمکہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ علاقے اگرچہ پانی کے زخیرہ سے مالامال ہے اور وہاں سے کئی علاقوں کو پینے کا پانی سپلائی ہوتا ہے تاہم اس علاقے کو پانی سے محروم رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما نے ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی

اس حوالے سے علاقے کے لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی شديد قلت ہے اگرچہ علاقہ آبی زخیرہ سے مالامال ہے وہیں اس کا فائدہ علاقے سے نیچے رہنے والے لوگوں کو مل رہا ہے۔ ہمیں پانی کے لئے دو سے تین کلومیٹر کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ان کا مسئلہ جلد از جلد حل کیا جائے۔

پانی کی قلت ہونے پر احتجاج
پانی کی قلت ہونے پر احتجاج

جب ہم نے ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ آئی کے نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ 'اس علاقے کو مشکالات ہے، جس اسکیم سے ان کو پانی آتا تھا، پانی کی سطح کم ہونے سے اس میں پانی کم آتا ہے۔ اب ہم ایک نئے اسکیم بنانے جا رہے ہیں جس پر جلدی کام شروع ہوگا۔

Last Updated : Aug 15, 2020, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.